چور چور کا شور مچانے والا آج خود چور ثابت ، رانا ثناءاللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چور چور کا شور مچانے والا چور آج پکڑا گیا۔
وفاقی وزیر داخہ رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ دوسروں کو چور کہنے والےکو الیکشن کمیشن نے پکڑ لیا جس پر الیکشن کمیشن خراج تحسین کی مستحق ہے۔
پنجاب کے سیکیورٹی ادارے چور کے بجائے ریاست کے ساتھ کھڑے ہوں اور آئی جی پنجاب اور چیف سیکریٹری قوم اور ریاست کا قانون کو اپنائیں نہ کے اس چور کا کہنا مانیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اپیل میں جائے، سڑکوں پر فساد نہ کرے۔ انھوں نے کہ الیکشن کمیشن سے اظہار یکجہتی کیلئے لیگی کارکن اپنے اپنے شہروں میں باہر نکلیں۔