سپیکر پنجاب اسمبلی نے اجلاس طلب کر لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے اسمبلی اجلاس کل طلب کر لیا،اجلاس کی صدارت سپیکر محمدسبطین خان کریں گے۔
ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق سپیکر محمدسبطین خان نے قواعد و انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب،بابت 1997، کے قاعدہ 25 (بی) کے تحت حامل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے پنجاب اسمبلی کی آئندہ نشست 22 اکتوبر کو مقرر کی،قبل ازیں سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 26 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کیا تھا،پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی یہ خصوصی نشست الیکشن کمیشن آف پاکستان کے غیر آئینی اور غیر منصفانہ فیصلہ کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کرنے کیلئےمقرر کی گئی ہے۔