(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا ریکارڈ شدہ پیغام جاری کرنے کافیصلہ کیا گیاہے۔
پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری نے اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ عمران خان کا پیغام 8 بج کر 30 منٹ پر جاری کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کو 5 سال کےلئے نااہل قرار دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی سیٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جھوٹی اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی، عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا گیا، 63 ون پی کے تحت نااہلی موجودہ رکنیت کے لئے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: