توشہ خانہ کیس؛ جواد احمد نے عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی

Oct 21, 2022 | 19:15:PM
برابری پارٹی، سربراہ جواد احمد، توشہ خانہ کیس، نااہلی پر عمران خان، پرانی ویڈیو شیئر
کیپشن: جواد احمد ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیدیا، الیکشن کمیشن نے عمران خان کو ڈی سیٹ کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا کہ جھوٹی اسٹیٹمنٹ جمع کرانے پر عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے گی، عمران خان کو آرٹیکل 63 ون پی کے تحت نااہل کیا گیا، 63 ون پی کے تحت نااہلی موجودہ رکنیت کیلئے ہے۔
برابری پارٹی کے سربراہ جواد احمد نے عمران خان کی پرانی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر شیئر کی ہے جس میں عمران خان کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ جب آپ کسی کو نااہل کرتے ہیں تو اس نے کچھ نہ کچھ تو کیا ہوتا ہے۔

برابری پارٹی، سربراہ جواد احمد، توشہ خانہ کیس، نااہلی پر عمران خان، پرانی ویڈیو شیئر

یہ بھی پڑھیں: شاہنواز رانجھا پر الیکشن کمیشن دفتر کے باہر حملہ, اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کردی