پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا, ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا:آرمی چیف
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کا این ڈی یو کا دورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا این ڈی یو کا دورہ ،آرمی چیف نے 24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سےبات چیت کی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی سلامتی کو درپیش مختلف چیلنجز اور اقدامات پر بات کی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کیلئے قومی ہم آہنگی اور متحد ردعمل ترقی کیلئے ناگزیر ہے، پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا لیکن ہر بار مضبوطی سے سامنے آیا۔
آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ پوری قوم کے نقطہ نظر کی وجہ سے کامیاب ہوئی، امن اور استحکام صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب قانون کی حکمرانی اور ریاست کی رٹ قائم ہو۔
دوسری جانب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ریٹائر ہونے کا اعلان ،جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے پانچ ہفتوں میں ریٹائر ہورہا ہوں، نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنی ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سینئر صحافیوں اور اینکرز سے ملاقات میں کہا ہے کہ مدت مکمل ہونے پر سبکدوش ہورہا ہوں، آئندہ 5 ہفتوں بعد ریٹائرڈ ہو جاؤں گا۔
ذرائع کے مطابق فوج سیاست میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی ،نئے آرمی چیف کا نام چند دنوں بعد سامنے آجائے گا ،موجودہ آرمی چیف مزید توسیع نہیں لیں گے ۔
خیال رہے کہ 29 نومبر 2022 کو جنرل قمر باجوہ کو ان کی مدتِ ملازمت میں دی گئی توسیع ختم ہوجائے گی ۔وزیر اعظم اس سے قبل نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔نئے آرمی چیف کی دوڑ میں ٹاپ فور جنرل شامل ہیں ۔