مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.35 فیصد بڑھ گئی ،ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 27.13 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔
رپورٹ کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر 23 اشیا مہنگی ہوئیں ،ایک ہفتے میں ٹماٹر 5روپے12پیسے مہنگے ہوئے ،حالیہ ہفتے میں800 گرام نمک کا پیکٹ ایک روپے 90 پیسے مہنگا ہوا،کیلے 3روپے 44 پیسے درجن،نیڈو دودھ کا پیکٹ 13 روپے 52 پیسے مہنگاہوا،چائے کا پیکٹ 4 روپے 30 پیسے، تازہ دودھ ایک روپے 77 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا،دہی،چینی، باسمتی چاول،پیازکی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ۔
ادارہ شماریات کا مزید کہناتھا کہ ایک ہفتے میں14 اشیاکی قیمتوں میں کمی ہوئی ، دال مسور 10روپے 61 پیسے،زندہ مرغی 10 روپے 29 پیسے فی کلو سستی ہوئی،آٹے کا 20کلو کا تھیلا اوسط 30 روپے 33 پیسے سستاہوا ،دال ماش 6 روپے 58 پیسے،دال مونگ 2 روپے84 پیسے فی کلوسستی ہوئی ،رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ حالیہ ہفتے میں 14 اشیاکی قیمتوں میں استحکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ساڑھے 8 بجے پیغام جاری کریں گے