مولانا فضل الرحمان کی سربراہی میں پی ڈی ایم اجلاس ، الیکشن کمیشن فیصلے کا ہر سطح پر دفاع کرنے پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پی ڈی ایم کا اہم ترین سربراہی اجلاس بغیر کسی وقفے کے تین گھنٹے سے مولانا فضل الرحمان کی صدارت میں جاری ہے، اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال کا جائزہ اور آئندہ کی حکمت عملی پر غورکیا جارہا ہے۔اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں، لندن سے نواز شریف اور مریم نواز، وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی آن لائن شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ ریفرنس میں آنے والے فیصلے اور اسکے مضمرات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے توشہ خانہ ریفرنس کے فیصلے پر پی ڈی ایم قیادت نے اظہار اطمینان کیا، اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے آنے والے ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اتفاق کیاگیاکہ حکومت اور اتحادی جماعتیں الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ہر سطح پر دفاع کریں گی،اجلاس میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں نے ضمنی انتخابات کے نتائج کو مد نظر رکھتے ہوئے فوری مہنگائی پر قابو پانے کی تجویزدی۔
ذرائع کاکہناہے کہ عمران خان کی نااہلی کے بعد ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کا مشترکہ امیدوار اتارنے کا فیصلہ کیاگیا، پی ڈی ایم کے اجلاس میں عمران خان کے گرفتاری کی بھی باز گشت ہوئی۔
ذرائع کاکہناہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں قیادت نے الیکشن کمیشن فیصلے کی روشنی میں عمران خان کیخلاف فوجداری مقدمہ کرنے مطالبہ کر دیا،پی ڈی ایم قیادت کاکہناتھا کہ کسی کو اسلام آباد پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیں گے، پرامن احتجاج جمہوری حق ہے کریں،کسی کے دباؤ میں نہیں آئیں گے ، الیکشن اپنے وقت پر ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم اجلاس میں شرکا کا کہناتھا کہ ہمیں مورد الزام ٹھہرانے والا آج خود بد دیانت ثابت ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس؛ جواد احمد نے عمران خان کی پرانی ویڈیو شیئر کردی