(24نیوز) وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر نے پیرس سے ویڈیو لنک کے ذریعہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی فیٹف اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے .
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلسل کوششوں سے آج پاکستان گرے لسٹ سے نکلا ہے۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے اعتراضات کو موثر اقدامات کے ذریعے دور کرتے ہوئے 34 ایکشن پلان کو مکمل کیا جو پاکستانی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا۔حنا ربانی ن کھرنے کہا کہ ایشیا پیسفک گروپ میں بھی پاکستان واپس آگیا ہے جو ہمارے حکام کی ان تھک محنت کا نتیجہ ہے جو گزشتہ کئی روز سےپیرس میں متعدد ملاقاتوں میں اپنا موقف پیش کرنے میں کامیاب ہوئے اور آج پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی وائیٹ لسٹ میں شامل کر دیا گیاہے۔