(24نیوز) پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آج جمعہ کا دن بہت بابرکت ثابت ہوا کہ قوم کو ایک بڑے فتنے سے نجات مل گئی ۔ انھوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان جو ایمان کا قاتل، مال کا چور، حیا کا ڈاکو، بد تہذیبی کا ماسٹر مائنڈ اپنے انجام کو پہنچا اور ایک بہرپیے سے اس قوم کی جان چھوٹی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اس فتنے کی سرکوبی کے لئے پہلے دن سے آواز اٹھائی اور آج ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان نہ صادق ہے نہ وہ امین بلکہ سب سے بڑا بین الاقوامی چورہے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ کتنی شرمندگی کی بات ہے کہ کسی سربراہ مملکت کے تحفے کو بازار میں بیچا گیا اور وہی گھڑی دکاندار سے اس کے اصلی مالک تک پہنچ گئی ۔ انھوں نے کہا کہ فتنہ سے نجات مل گئی اور جلد مزیدحقائق بھی سامنے آئیں گے ۔ جس دلدل کی جانب عمران خان نے معیشت کو نے دھکیلا تھا اس پرعوام نے مشکل ترین چھ ماہ گزارے کیونکہ عمران کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک معاشی طور پر تباہ حال ہوچکا تھا اور قریب تھا کہ ملک بلیک لسٹ اور دیوالیہ ہوجاتا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی حکمت عملی کی وجہ سے آج پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے بھی نکل چکا ہے تاہم موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچنے میں تھوڑی دیر لگے گی۔ اسحاق ڈار مسلسل کوشش کررہے ہیں کہ معیشت کو بہتر بنائیں اور ڈالر کو نیچے لائے آئیں۔ مولانا نے کہا کہ امریکہ پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے اور یہ کہتے ہیں کہ یہ امپورٹڈ حکومت ہے ۔ پی ڈی ایم سربراہ نے کہا کہ امریکہ اور عمران خان دونوں کا حدف ایک ہی ہے کہ پاکستان کو ایٹمی طور پر ختم کریں مگر پوری قوم نے واضح کردیا ہے کہ ہم آپ کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ سعودیہ عرب اور پاکستان نے واضح اور دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے ۔
ان کہنا تھا کہ مسلح جنگجو اور نہ فوجی آپریشن کسی قسم کی افراتفری اب قوم نہیں چاہتی ، سیاسی جدوجہد اور جنگوں میں کبھی دشمن گھائل ہوتا ہے اور کبھی ہمیں بھی نقصان ہوتا ہے ۔ سیاست دانوں کو سیاست میں ایک دوسرے کا مقابلہ کرنا چاہیئے۔
آج ثابت ہوگیا کہ عمران خان نہ تو صادق ہے نہ ا مین، مولانا فضل الرحمان
Oct 21, 2022 | 21:42:PM