کارکنان احتجاج ختم کر دیں، لانگ مارچ کی تیاری کریں، عمران خان کا نااہلی کے بعد خطاب

Oct 21, 2022 | 21:58:PM
تحریک انصاف، چیئرمین عمران خان، کارکنوں کا احتجاج ختم، ہدایت،
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنوں کو احتجاج ختم کرنے کی ہدایت کردی، ان کا کہناہے کہ حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی، اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہوگا،آپ سب تیاری کریں، سب سے بڑا لانگ مارچ کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ویڈیو پیغام جاری کردیا گیا،عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ جو پاکستانی آج باہر نکلے اور احتجاج کیا ان کا شکریہ، احتجاج کرنے والے مظاہرہ ختم کردیں،۔
ان کاکہناتھا کہ الیکشن کمشنر کے جانبدار فیصلے کےخلاف آج پوری قوم سڑکوں پر نکلی،الیکشن کمشنر نے سازش اور مافیا کا حصہ بن کر جانبدار فیصلہ کیا۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ الیکشن کمشنر نے ہمیشہ ہمارے خلاف فیصلے دیئے ہیں،سینیٹ الیکشن میں یوسف رضاگیلانی کابیٹا پیسے دیتے ہوئے پکڑا گیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیاہے۔
عمران خان نے کہاکہ توشہ خانہ کا قانون آصف زرداری اور نوازشریف نے توڑا،توشہ خانہ میں تمام تحائف کا ریکارڈ موجود ہوتا ہے،توشہ خانہ میں آدھی قیمت دیکر تحفہ خریدا جا سکتا ہے۔
ان کا کہناتھا کہ وہ سائفر آج بھی موجود ہے جس کے بعد ہماری حکومت گرائی گئی،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ حقیقی آزادی کی تحریک چلتی رہے گی، اب احتجاج لانگ مارچ پر ختم نہیں ہوگا،آپ سب تیاری کریں، سب سے بڑا لانگ مارچ کریں گے۔

ویڈیو خطاب میں عمران خان کاکہناتھا کہ مافیا پاکستان کی سب سے بڑی جماعت کو ختم کرنے کی کوشش کررہی ہے،25مئی کو پولیس نے بےگناہ شہریوں پر تشدد کیا،میرے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کرائے گئے،شہبازگل کیخلاف بھی دہشت گردی کے مقدمات درج کرائے گئے۔ان کاکہناتھا کہ رات کو پارٹی اراکین کو بتادیاتھا کہ مجھے صبح نااہل کردیں گے،کل رات تمام اراکین کو واٹس ایپ کے ذریعے بتایاتھا۔

یہ بھی پڑھیں: ساری قوم کو چور کہنے والا آج خود کرپشن میں نااہل ہوگیا، مخدوم احمد محمود