لانگ مارچ کی کال،عمران خان ماضی میں فیصلے نہ ماننے پر کتنا برا منایا کرتے تھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لانگ مارچ کی کال دینے کو تیار تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان ماضی میں فیصلے نہ ماننے پر کتنا برا منایا کرتے تھے۔
سابق وزیر اعظم عمران خان کے ماضی میں اپوزیشن کے احتجاج کے حوالے سے قوم سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ سڑکیں بند کرنے سے روزگار متاثرہ ہوتا ہے،اپوزیشن اگر لوگوں کو سڑکوں پر لا کر راستے بند کرنا چاہتی ہے تو اس کا مطلب ہے یہ فیصلے نہیں مانتے،سڑکیں بند ہونے سے غریب لوگوں کو نقصان ہے،اپوزیشن راستے بند کرکے لوگوں کا روزگار چھین رہی ہے،عمران خان کا کہنا تھا کہ راستے بند کرنے والے غریب سے روٹی کمانے کا ذریعہ بھی چھین رہے ہیں،اس طرح کے کام ملک دشمن عناصر کرتے ہیں۔
تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا عوام کو کہنا تھا کہ آپ کو ان کی باتوں میں نہیں آنا،یہ لوگ خدمت کیلئے ملک تباہ کرنے کیلئے اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں.