وزیر خزانہ کی فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان کا نام ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قومی رہنماﺅں کی جانب سے قوم کو مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے پر پاکستانی قوم کو دلی مبارکباددی ہے، اسحاق ڈار کا کہناہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں سول ملٹری ٹیم کی کوششوں سے پاکستان گرے لسٹ سے باہر آیا۔
Heartiest congratulations to the Nation on removal of Pakistan’s name today from the FATF’s “grey list”.
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) October 21, 2022
Efforts of the civil-military team under the leadership of PM @CMShehbaz in achieving this goal are highly commendable.
Pakistan Zindabad ????????
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے پر قوم کو مبارکباد دی۔
وزیر مملکت برائے امور خارجہ حنا ربانی کھر کا کہنا تھا کہ مسلسل کوششوں سے آج پاکستان گرے لسٹ سے نکلا ہے۔ پاکستان نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے اعتراضات کو موثر اقدامات کے ذریعے دور کرتے ہوئے 34 ایکشن پلان کو مکمل کیا جو پاکستانی عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے ہی ممکن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ، سڑک کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے 2 اہلکار جاں بحق،3 زخمی