(ویب ڈیسک) پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے اسرائیل کا نام نہ لینے پر تنقید کرنے والے صارف کو کو کھری کھری سناتے ہوئے کھل کر فلسطین کی حمایت کردی۔
ماہرہ خان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ مصیبت میں گھرے تمام لوگوں کیلئے دعائیں، وہ لوگ جنہوں نے اپنے بچوں کو کھو دیا، اپنے پورے خاندان سے بچھڑ گئے، جن کے پاس گھر نہیں ہے، جو ہر ایک لمحے تکلیف میں ہیں اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو اپنے اردگرد کے مصائب کے بارے میں لاعلم اور غلط معلومات رکھتے ہیں۔
ماہرہ کے اس پیغام پر ایک صارف نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ ’ماہرہ اسرائیل کا نام نہیں لے سکتیں کہ کہیں انہیں ہالی وڈ سے کام کی پیشکش آنا بند نہ ہوجائے، مجبوریاں ہوتی ہیں۔‘
اس ٹوئٹ پر ماہرہ نے بھی صارف کو کرارا جواب دیا اور لکھا کہ میں صاف شفاف الفاظ میں اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتی ہوں، اپنے وقت کو فلسطینیوں کیلئے دعا کرنے میں استعمال کریں۔
مزید پڑھیں: ماہرہ خان کو فلسطین کی حمایت مہنگی پڑگئی
یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بدترین اور وحشیانہ کارروائیوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 3700 تک پہنچ گئی ہے، جن میں ایک ہزار سے زائد بچے بھی شامل ہیں۔