پاک آسٹریلیا میچ،’پاکستان زندہ باد‘ نعرہ، بھارتی اہلکار اور پاکستانی شہری میں تکرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بنگلورو کے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاک آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی سیکیورٹی اہلکار نے پاکستانی کرکٹ شائقین کو پاکستان زندہ باد کے نعرے لگانے سے روک دیا۔
کامیڈین و میزبان مومن ثاقب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرنے سے منع کردیا۔
It's shocking and upsetting to see that people are being stopped from cheering "Pakistan Zindabad" at the game.
— Momin Saqib (@mominsaqib) October 20, 2023
This totally goes against what the sport is about!#CWC23 #PAKvsAUS #AUSvsPAK pic.twitter.com/iVnyFlNB09
نعرے لگانے پر پابندی لگانے والے اہلکار سے پاکستانی کرکٹ فین نے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کا میچ چل رہا ہے، ہم پاکستان سے آئے ہیں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے نہیں لگائیں گے تو کیا بولیں گے۔
مومن ثاقب نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس ویڈیو نے حیران اور پریشان کردیا ہے، میچ کے دوران لوگوں کو ‘پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ کھیل کے اصولوں کے متضاد عمل ہے۔