ہونڈا موٹر سائیکلوں کی نئی قیمتوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی سب سے مقبول موٹر سائیکل کمپنی ہونڈا نے سال 2024ء کیلئے قیمتوں کا اعلان کردیا۔
ہونڈا موٹر سائیکل کے پاکستان میں مختلف ماڈلز میں ہونڈا سی ڈی 70، ایک لاکھ 57 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی ڈی 70 ڈریم، ایک لاکھ 68 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 125، 2 لاکھ 34 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی جی 125 سیلف، 2 لاکھ 82 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی بی 125 ایف، تین لاکھ 90 ہزار 900 روپے، ہونڈا سی بی 150 ایف، 4 لاکھ 93 ہزار 900 روپے جبکہ ہونڈا پرائیڈر 2 لاکھ 8 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب اٹلس ہونڈا نے ہونڈا سی ڈی 70 کے 2024ء ماڈل کے فیچرز سے بھی پردہ اٹھادیا۔ کمپنی کے مطابق اس میں 4 اسٹروک سنگل سلینڈر ایئر کولڈ انجن ہوگا، پیٹرول کیپسٹی 8.5 لیٹر، 82 کلو وزن، فیول ایوریج 55 کلو میٹر فی لیٹر، زیادہ سے اسپیڈ 80 کلو میٹر شامل ہیں۔
واضح رہے کہ اٹلس ہونڈا کی سی ڈی 70 سمیت دیگر ماڈل کی موٹر سائیکلوں پاکستان میں سب سے زیادہ مقبول ہیں، اس کا مارکیٹ شیئر تقریباً 40 فیصد ہے۔ چند روز قبل ہونڈا سی ڈی 70 اور سی جی 125 کی قیمتوں میں بڑی کمی کی افواہیں گردش کررہی تھیں تاہم اٹلس ہونڈا نے ان خبروں کی سختی سے تردید کردی تھی۔
مزید پڑھیں: نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم جاری، شہید فلسطینیوں کی تعداد 4ہزار سے تجاوز
پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں خاطر خواہ کمی کے بعد ایسی اطلاعات تھیں کہ ہونڈا 70 کی قیمت میں 22 ہزار روپے جبکہ سی جی 125 کی قیمت میں 33 ہزار 500 اور سی جی 125 گولڈ کی قیمت میں 38 ہزار 500 روپے تک کمی کردی جائے گی۔
افواہوں کے بعد اٹلس ہونڈا کو ایک وضاحتی بیان جاری کرنا پڑا جس میں واضح طور پر کہا گیا تھا کہ کمپنی اپنی مقبول ترین موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں کسی بھی طرح کی کمی نہیں کررہی۔