بھارتی اداکار بھی ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعرے لگانے سے روکنے پر بول پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) بھارتی اداکار نکول مہتا بھی پاکستان آسٹریلیا میچ کے دوران پاکستانی شائقین بنگلورو کے چنا سوامی اسٹیڈیم میں ’پاکستان زندآباد‘ کے نعرے لگانے سے روکنے کی ویڈیو پر بول پڑے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ ’یہ سیکیورٹی اہلکار اس بات کی نمائندگی نہیں کرتا ہے کہ زیادہ تر ہندوستانی کیسا محسوس کرتے ہیں۔ یہ بالکل مضحکہ خیز ہے کہ کس طرح ایک پرستار کو اپنے ہی ملک کے لیے خوشی کا اظہار کرنے کی اجازت نہیں ہے۔‘
It's shocking and upsetting to see that people are being stopped from cheering "Pakistan Zindabad" at the game.
— Momin Saqib (@mominsaqib) October 20, 2023
This totally goes against what the sport is about!#CWC23 #PAKvsAUS #AUSvsPAK pic.twitter.com/iVnyFlNB09
خیال رہے کہ کامیڈین و میزبان مومن ثاقب نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پولیس اہلکار گراؤنڈ میں موجود شائقین کرکٹ کو پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کرنے سے منع کررہا ہے۔
مزید پڑھیں: ایپاایوارڈ، مشی خان کا پاکستانی شخصیات کی پر شدید ردعمل
تماشائی نے اہلکارسے سوال کیا کہ پاکستان ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں تو پاکستان زندہ باد ہی بولیں گے۔ پاکستانی تماشائی نے جیسی ہی ریکارڈنگ شروع کی تو پولیس والا چلا گیا۔
مومن ثاقب نے اپنے پیغام میں کہا کہ اس ویڈیو نے حیران اور پریشان کردیا ہے، میچ کے دوران لوگوں کو ‘پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگانے سے روکا جا رہا ہے۔ یہ کھیل کے اصولوں کے منافی ہے۔