محمد بن سلمان کی غزہ سے نقل مکانی کی پالیسی مسترد

Oct 21, 2023 | 12:33:PM

(ویب ڈیسک) سعودی ولی عہد نے غزہ سے فلسطینیوں کی بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی پالیسی مسترد کر دی۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک شہریوں کو حملوں کا نشانہ بنانے کی مخالفت کرتا ہے۔ انہوں نے بین الاقوامی انسانی قانون کی پاسداری اور شہریوں اور بنیادی ڈھانچے کے خلاف فوجی کارروائیوں کو روکنے پر زور دیا۔

ولی عہد نے فلسطینی ریاست کے قیام کے منصفانہ حل تک پہنچ کر استحکام کی واپسی اور دیرپا امن کے حصول کے لیے حالات پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ سعودی ولی عہد نے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی پالیسی مسترد کر دی۔

سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے ٹیلی فون پر بات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ کی پٹی میں موجودہ کشیدگی کی صورت حال پر تفصیلی بات چیت کی۔ دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے شہریوں پر حملے بند کرنے اور محصورین تک فوری امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔

انہوں نے جنگ سے تباہ حال علاقے میں طبی ٹیموں کو رسائی دینے، زخمیوں کا علاج کرنے، ادویہ کی فراہمی اور غزہ کا محاصرہ فوری ختم کرنے پر بھی زور دیا۔

قبل ازیں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں نے شہزادہ محمد بن سلمان سے فون پر بات کی۔ ولی عہد نے خطے اور دنیا میں سلامتی اور استحکام پر غزہ جنگ کے خطرناک اثرات سے بچنے کے لیے کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کا دائرہ پھیلنے سے روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:  اسرائیل کی غزہ کے القدس ہسپتال کو نشانہ بنانے کی دھمکی

واضھ رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کے ایک اور ہسپتال پر حملہ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

مزیدخبریں