ورلڈ کپ: دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں آج زور آزمائی کریں گی

Oct 21, 2023 | 13:02:PM

(افضل بلال) آئی سی سی ورلڈ کپ، آج دو میچوں کا فیصلہ ہوگا، پہلے میچ میں نیدرلینڈز اور سری لنکا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں جبکہ دوسرے میچ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں زور آزمائی کریں گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے 13ویں ایدیشن میں آج 2 میچز کا فیصلہ ہو گا، پہلا میچ سری لنکا اور نیدرلینڈز کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جا رہا ہے جو کہ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوا جبکہ دوسرا میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیموں کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق دن ایک بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان سمیت سینئر کھلاڑیوں کو آرام دینے کا فیصلہ، بھارت سے اہم خبر آ گئی

ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا 13واں ایڈیشن بھارت میں شروع ہوچکا ہے جس میں شائقین کرکٹ کو انتہائی دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، میگا ایونٹ میں آج کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں انگلینڈ اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی کے مقام میں آمنے سامنے ہوں گی۔

واضح رہے کہ مردوں کے ون ڈے کرکٹ فارمیٹ کا عالمی ٹورنامنٹ ہر چار سال کے بعد کھیلا جاتا ہے، 2023 کے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ میں دنیائے کرکٹ کی 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایک دوسرے کے خلاف پنجہ آزمائی کریں گی، ٹورنامنٹ کا اختتام 19 نومبر کو ہوگا۔

میگا ایونٹ میں شرکت کرنے والی دس ٹیموں میں میزبان بھارت ،دجاعی چیمپئن انگلینڈ، پاکستان ، افغانستان، آسٹریلیا، بنگلہ دیش، نیدرلینڈز ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقا اور سری لنکاشامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہین آفریدی ایک اور ریکارڈ توڑنے کے قریب

خیال رہے کہ انگلینڈ کی ٹیم میگا ایونٹ میں ٹائٹل کا دفاع کرے گی، دفاعی چیمپئن نے 2019 کے ورلڈ کپ فائنل میچ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ عالمی چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا تھا، آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2، 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان ، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

مزیدخبریں