آج پاکستان اور خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا: مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کا سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق کہنا ہے کہ ملک مشکلات میں ہے، آج نواز شریف بھاری دل سے وطن آ رہے ہیں،آج پاکستان اور خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا، مینار پاکستان جلسے کے بعد نواز شریف جاتی امراء جائیں گے۔
مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ نوازشریف نے کہا ہے کہ میں امید کی کرن ساتھ لے کر آرہا ہوں، سب ٹھیک ہوجائے گا، ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف آج دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہوئے ہیں، آج پاکستان ایک نئی تاریخ لکھنے جا رہا ہے، قائد مسلم لیگ اسلام آباد سے جلسہ گاہ پہنچیں گے، پورا پاکستان مینارِ پاکستان پر نواز شریف کا استقبال کرے گا۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج جھوٹ کا نہیں سچائی کا دن ہے، آج پاکستان میں محبت پھیلانے کا دن ہے، آج کا مجمع پاکستان اور خطے کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع ہو گا، پورے پاکستان سے لوگ پنڈال میں تشریف لا رہے ہیں،اُن کا کہنا ہے کہ دو دن سے پورا پاکستان جلسہ گاہ بنا ہوا ہے، پورے ملک سے قافلے لاہور پہنچ رہے ہیں، خواتین اور نوجوانوں کی بڑی تعداد مینارِ پاکستان کی طرف گامزن ہے۔