نواز شریف کی جلسہ گاہ آمد، آتش بازی کا شاندار مظاہرہ ، مریم نواز آبدیدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور پہنچے اور ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلسہ گاہ پہنچ گئے۔
سٹیج پر پہنچتے ہی میاں نواز شریف اور مریم نواز گلے ملے اور آبدیدہ ہوگئے، مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف کے ماتھے پر بوسہ بھی دیا ۔
قائد مسلم لیگ کی جلسہ گاہ آمد پر آتش بازی کی گئیی اور ہوا میں غبارے بھی اڑائے گئے جبکہ نواز شریف کے سٹیج پر آنے کے بعد قومی ترانہ بجایا گیا۔
اس سے پہلےمسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے لاہور کیلئے روانہ ہوئے تھے، اسلام آباد ایئر پورٹ سے فلائٹ تقریبا 2 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی تھی، لاہور پہنچنے پر مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے استقبال کیا۔
When a daughter’s pride and a leader’s legacy come together. Maryam Nawaz Sharif’s emotional reaction to her father’s landing is a symbol of their unwavering commitment to Pakistan.
— PMLN (@pmln_org) October 21, 2023
#خوش_آمدید_نوازشریف pic.twitter.com/K2wQJwCgYK
نوازشریف کا طیارہ اسلام آباد سے 35 منٹ میں لاہور پہنچا، میاں نوازشریف وی آئی پی گرین چینل سے لاہور ایئرپورٹ سے باہر نکلے، دیگر مسافروں کو لاہور ایئرپورٹ پر امیگریشن کے مراحل سے گزرنا پڑا، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ بھی نوازشریف کے ہمراہ لاہور پہنچے۔
یہ بھی پڑھیے: نوازشریف کے طیارے سے خصوصی کوریج
سابق وزیراعظم نوازشریف کی لاہور آمد پرتپاک استقبال کیا گیا، نوازشریف کے لاہور ایئرپورٹ پر اترتے ہی سیسنا طیاروں سے گل پاشی کی گئی، واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف دبئی سے اسلام آباد پہنچے تھے، جہاں کچھ گھنٹے قیام کے بعد لاہور کیلئے روانہ ہوئے تھے۔