سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت میں کتنی کمی ہوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 150 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 8 ہزار 350 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 129روپے کم ہو کر ایک لاکھ 78 ہزار 626 روپے کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی کی قیمت 2550 روپے پر برقرارہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر کمی سے 1992 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کے طیارے میں لڑائی، ویڈیو منظر عام پر آگئی