چیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو ، سلیمان اور قاسم جذباتی ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(فرزانہ صدیق)چیئرمین پی ٹی آئی کی اڈیالہ جیل سے بیٹوں کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کروا دی گئی۔
ذرائع کے مطابق وٹس ایپ ٹیلی فون کال 30 منٹ جاری رہی، سلیمان اور قاسم جیل میں قید والد سے گفتگو کرتے جذباتی ہوگئے، عمران خان نے مسکراتے اپنے بیٹوں کو تسلی دی۔
یاد رہے کہ چیئر مین پی ٹی آئی نے بیٹوں سے بات کرونے کیلئے عدالت سے رجوع کیا تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل شیراز احمد رانجھا کے ذریعے درخواست دائر کی تھی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ نے جیل ایس او پیز کے مطابق بات کروانے سے انکار کیا تھا،عدالتی حکم پرچیئرمین پی ٹی آئی کی بیٹوں قاسم اور سلمان سے بات کروائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی آمد سے انتخابات کے امکانات مزید روشن ہو گئے ، فردوس عاشق اعوان