(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف جدوجہد، جذبہ اور جنون کا نام ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی لاہور مینار پاکستان جلسہ گاہ میں آمد پر شہباز شریف جذباتی ہو گئے ، جلسہ گاہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک بھر سے لاکھوں لوگ مینار پاکستان تشریف لائے ہیں،لوگ ہزاروں میل کا سفر کرکے نواز شریف کا استقبال کرنے آئے ہیں ،یہ نواز شریف جدوجہد ، جذبہ اور جنون کا نام ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اس بات کی گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں مینار پاکستان پر اس سے بڑا جلسہ 76 سال میں کبھی نہیں ہوا ،تمام کارکنان کو سلام پیش کرتا ہوں ، میاں نوازشریف کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں،قوم کے بیٹے کو خوش آمدید کہنے کے لیے سب جمع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے صبرکا دامن کبھی ہاتھ سے نہیں چھوڑا،نواز شریف معمار پاکستان ہے ، نواز شریف آگیا ہے اب پاکستان کی تقدیر بدلے گی، نواز شریف نے ہر بار قوم کی تقدیر بدلی لیکن اسے ہٹا دیا گیا، نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے ختم کیے،نوازشریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا۔
شہباز شریف نے 9 مئی کے واقع کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مئی تو دور کی بات نواز شریف کے ہوتے ہوئے کوئی گملا نہیں ٹوٹا،نواز شریف نے قوم کے لیے جیلیں کاٹی، نواز شریف نے پانچ ارب ڈالر اٹھاکردھماکے کئے۔
یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کا قوم سے رشتہ کبھی ختم نہیں کیا جاسکتا، مریم نواز