پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا،8ارکان آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی پہنچ گئے

Oct 21, 2024 | 01:09:AM

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف کو بڑا دھچکا لگ گیا،اپوزیشن کے8ارکان قومی اسمبلی ہال میں پہنچ گئے ،اپوزیشن ارکان میں زین قریشی، ظہور قریشی، عثمان علی، مبارک زیب، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، اسلم گھمن اور اور نگزیب کھجی حکومتی بنچ میں شامل ہیں،مسلم لیگ ق کے چودھری الیاس بھی ایوان میں پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں دو تہائی اکثریت کیلئے حکومت کو 224 ووٹ درکار ہیں جبکہ حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد223ہے، اپوزیشن اتحاد کے پاس91ارکان ہے۔

حکمران اتحاد کے ارکان کی تعداد کچھ اس طرح سے ہے،ن لیگ 111، پی پی 70، ایم کیوایم 22 ،جے یو آئی8، مسلم لیگ ق 5اور آئی پی پی ارکان کی تعداد4ہے،نیشنل پارٹی، مسلم لیگ ضیا اور بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک ،ایک رکن ہے،ن لیگ کے عادل بازئی اور ق لیگ کے الیاس چودھری کے ووٹ مشکوک ہیں،سپیکر قومی اسمبلی کا ووٹ بھی شمار نہیں کیا جائے گا،حکمران اتحاد کو مزید 2 ووٹ درکار ہوں گے۔

اپوزیشن کے8ارکان قومی اسمبلی ہال میں پہنچ گئے ،اپوزیشن ارکان میں زین قریشی، ظہور قریشی، عثمان علی، مبارک زیب، ریاض فتیانہ، مقداد حسین، اسلم گھمن اور اور نگزیب کھجی حکومتی بنچ میں شامل ہیں،مسلم لیگ ق کے چودھری الیاس بھی ایوان میں پہنچ گئے۔

مزیدخبریں