شمالی غزہ میں گھات لگا کر حملہ، بریگیڈ کمانڈر لڑائی کے دوران ہلاک

Oct 21, 2024 | 08:54:AM

(ویب ڈیسک)اسرائیلی فوج کی 401 ویں بکتر بند بریگیڈ کا کمانڈر کرنل احسان دقسا شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں سے لڑائی کے دوران مارا گیا۔

اس بات کی تصدیق اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک جاری بیان میں کی, غیر ملکی میڈیا  رپورٹ کے مطابق 41 سالہ کرنل احسان دقسا اسرائیلی فوج کے ان سینئر ترین افسران میں شامل ہے جو غزہ میں جاری لڑائی میں ہلاک ہوا۔

رپورٹ کے مطابق کرنل احسان دقسا سمیت اب تک کل 6 آئی ڈی ایف کرنل ہلاک ہوچکے ہیں، جن میں سے چار 7 اکتوبر کے حملے کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق کرنل احسان دقسا جابلیہ میں اپنے ٹینک سے دیگر افسران کے ساتھ باہر نکلا اور چند میٹر پیدل چلتے ہوئے ایک مقام پر پہنچا جہاں ایک بارودی سرنگ کا نشانہ بنا۔ جس کے نتیجے میں دقسا موقع پر ہی ہلاک ہو گیا دھماکے میں ایک بٹالین کمانڈر اور اور دیگر دو افسران شدید زخمی ہوئے جن میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں : طے ہوگیا کہ پارلیمنٹ سپریم ہے،قومی یکجہتی کی شاندارمثال پھر قائم ہوئی، شہباز شریف

کرنل احسان دقسا نے جون میں 401 ویں بٹالین کی کمان سنبھالی تھی، 7 اکتوبر کو اگرچہ وہ ڈیوٹی پر نہیں تھا لیکن وہ حماس سے مقابلے کیلئے جنوبی اسرائیل گیا تھا۔

کرنل احسان دقسا کو 2006 میں دوسری لبنان جنگ کے دوران آئیتا الشعب کی لڑائی میں زخمی پیرا ٹروپرز کو بچانے پر شمالی کمان کے سربراہ کی طرف سے ایک اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

مزیدخبریں