بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش

Oct 21, 2024 | 09:52:AM

(24 نیوز) صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کے ہاں تیسرے بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

بختاور بھٹو نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام انسٹا سٹوری پر پوسٹ شیئر کر کے اپنے چاہنے والوں کو خوشخبری دی اور اس نعمت پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر بھی ادا کیا ہے۔

انہوں نے فی الحال اپنے تیسرے صاحبزادے کا نام تو نہیں بتایا تاہم انہوں نے لکھا کہ تیسرے بیٹے کی پیدائش گزشتہ روز 20 اکتوبر 2024ء کو ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خواب میں حضورؐکی زیارت کے بعد شوبزچھوڑنے کا فیصلہ کرلیا، زرنش خان

واضح رہے کل یہ خبریں آئی تھیں کہ بلاول بھٹو اپنی ہمشیرہ اور بھانجوں سے ملنے دبئی روانہ ہو رہے ہیں۔

مزیدخبریں