بھلوال میں کم عمر لڑکی سے نکاح کی کوشش، دولہا سمیت 3افراد گرفتار

لڑکی کی عمر تقریباً 13 سال جبکہ لڑکے کی عمر 24 سال ہے: پولیس

Oct 21, 2024 | 10:13:AM

(24 نیوز)بھلوال میں کم عمر لڑکی سے زبردستی نکاح کی کوشش میں دولہا سمیت 3 افراد کو  گرفتار کر لیا گیا۔

پنجاب کے شہر بھلوال کے علاقے کوٹ مومن میں کم عمر لڑکی کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دلہا سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان پر میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ لڑکی کی عمر تقریباً 13 سال جبکہ لڑکے کی عمر 24 سال ہے۔

مزیدخبریں