شازیل شوکت نے انسٹاگرام پرکمنٹ سیکشن بندکرنے کی وجہ بتادی

Oct 21, 2024 | 10:29:AM

(ویب ڈیسک)ابھرتی ہوئی اداکارہ شازیل شوکت نے انسٹاگرام پرکمنٹ سیکشن بندکرنے کی وجہ بتادی۔

شازیل شوکت نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی،جہاں گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ انہیں کسی کی رائے کی ضرورت نہیں ہے، نہ تو فلرٹ یا منفی تبصرے اور نہ ہی اچھے تبصرے، وہ ان فلرٹ کمنٹس کو اہمیت نہیں دیتیں جو جعلی پروفائل اور دوتین فالوورز کے ساتھ کسی بھی قسم کے کمنٹس دینا شروع کر دیتے ہیں،وہ جو کچھ بھی کر رہی ہیں وہ اپنے بل بوتے پر کر رہی ہیں اور انہیں کسی سے توثیق کی ضرورت نہیں ہے اس لیے انہوں نے ان تبصروں کو بند کر دیا ہے۔

 شازیل شوکت کو پاکستانی ڈرامہ انڈسڑی میں آئے ابھی چند سال ہی ہوئے ہیں لیکن  اس کم عرصے میں وہ  کئی ڈراموں میں کام کر چکی ہیں،ڈرامہ "عداوت "کے بعد ان کے مداح انہیں ڈرامہ سیریل"وہ ضدی سی "میں بھی کافی پسند کر رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں