دو پارٹیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر کوٹ لکھپت جیل کی لیڈی وارڈر قتل

مافیہ بانو ڈیوٹی کے بعد قصور جا رہی تھی کہ راستے میں فائرنگ کی زد میں آگئی

Oct 21, 2024 | 10:44:AM
دو پارٹیوں کی فائرنگ کی زد میں آکر کوٹ لکھپت جیل کی لیڈی وارڈر قتل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)کوٹ لکھپت جیل کی لیڈی وارڈر مافیہ بانو فائرنگ کی زدمیں آکر قتل ہوگئی۔

  جیل  حکام کےمطابق مافیہ بانوہفتے کے روز ڈیوٹی کےبعد قصور جارہی تھی کہ راستے میں 2پارٹیوں کی فائرنگ کی زد میں آگئی

شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کےحوالے کردیا گیاہے۔

متوفی مافیہ بانو کی تدفین آبائی علاقے کھڈیاں قصور میں کی جائے گی۔