(علی ساہی)کوٹ لکھپت جیل کی لیڈی وارڈر مافیہ بانو فائرنگ کی زدمیں آکر قتل ہوگئی۔
جیل حکام کےمطابق مافیہ بانوہفتے کے روز ڈیوٹی کےبعد قصور جارہی تھی کہ راستے میں 2پارٹیوں کی فائرنگ کی زد میں آگئی
شدید زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی،لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کےحوالے کردیا گیاہے۔
متوفی مافیہ بانو کی تدفین آبائی علاقے کھڈیاں قصور میں کی جائے گی۔