(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سہنا کے شوہر ظہیر اقبال اپنی اہلیہ کے لیے ہندو رسم ادا کرنے پر آمادہ ہوگئے۔
سوناکشی سہنا نے اپنے شوہر ظہیر اقبال کی لمبی عمر کے لیے جہاں شادی کا پہلا کروا چوتھ منایاتو وہیں ظہیراقبال نے بھی اپنی بیوی کا ساتھ دینےکی ٹھان لی۔
سوناکشی سہنا نے اس حوالے سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ اپنے شوہر سے پوچھ رہی ہے کہ اس نے برت کیوں رکھا ہوا ہے توظہیر اقبال اس کا دلچسپ جواب دیتے ہیں۔
شیئر کی گئی اس ویڈیو میں سوناکشی اپنے سر کو پھولوں سے بنی ہوئی ایک چھوٹی سی چادر سے ڈھانپ رہی ہے اور شوہرظہیراقبال کو جانو کہہ کر مخاطب کر رہی ہے،سوناکشی سہنا کہتی ہے کہ مجھے بھوک لگ رہی ہے،پھر وہ ظہیر سے پوچھتی ہےکہ کیا تمہیں بھی بھوک لگ رہی ہے؟،ظہیراقبال کا ہاں میں جواب سننے کے بعد سوناکشی پوچھتی ہے کہ کیا تم نے بھی برت رکھا ہے؟،ظہیر دوبارہ ہاں میں جواب دیتا ہے تو سوناکشی دوبارہ سوال پوچھتی ہے کہ تم نےبرت کیوں رکھا ہے؟،ظہیر نے اس سوال کاانوکھا جواب دیا کہ اگر میں تمہارے سامنے کھاتا تو تم مجھے جان سے مار دیتی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سوناکشی سنہا اوراداکار ظہیر اقبال رواں سال جون میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں ان کے اہلِ خانہ اور قریبی دوستوں نے ہی شرکت کی تھی،بعدازاں جوڑے نے ممبئی کے ایک ہوٹل میں پارٹی کا انعقاد کیا جس میں سلمان خان، انیل کپور، ہما قریشی، ہنی سنگھ سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات نے شرکت کی۔
ظہیراقبال کوسن 2019 میں اداکار سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں لانچ کیا تھا،انہوں نے فلم "نوٹ بک" میں اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا،اس کے بعد ظہیر اقبال نے اداکارہ سوناکشی سنہا کے ساتھ فلم "ڈبل ایکس ایل" اور"بلاک بسٹر" میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے،دونوں فلمیں سال 2022 میں ریلیز ہوئی تھیں۔