سانحہ 9 مئی کے 4 مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 4 نومبرتک ملتوی 

روبینہ جمیل ، عالیہ حمزہ اورصنم جاوید سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے

Oct 21, 2024 | 11:39:AM
سانحہ 9 مئی کے 4 مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 4 نومبرتک ملتوی 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمال الدین)تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ سمیت سانحہ 9 مئی کے 4 مقدمات کے ٹرائل کی کارروائی 4 نومبرتک ملتوی کر دی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج ارشد جاوید نے سماعت کی تاہم ایڈمن جج کے تبادلہ کے باعث ٹرائل میں پیش رفت نہیں ہو سکی۔

 روبینہ جمیل اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر ملزمان حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئے،سوشل میڈیا ایکٹی وسٹ صنم جاوید  بھی حاضری کیلئے عدالت میں پیش ہوئی۔

شاہ محمود قریشی سمیت دیگر زیر حراست ملزمان کی حاضری بھی مکمل کی گئی۔