وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا "پنجاب دھی رانی" پروگرام شروع

Oct 21, 2024 | 11:48:AM

 (راؤدلشاد) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا "پنجاب دھی رانی" پروگرام شروع ہو گیا۔

اجتماعی شادیوں کے لئے "پنجاب دھی رانی" پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔

پنجاب دھی رانی پروگرام میں شمولیت کے لئے درخواستیں آن لائن cmp.punjab.gov.pk پر جمع کرائی جا سکتی ہیں، پنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کر دی گئی ہے،

دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لئے درخواست دہندگان کی خصوصی ٹیمیں گھر جا کر تصدیق کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں : گنڈا پور بڑی مشکل میں پھنس گئے

وزیر اعلیٰ کی طرف سے اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی، ہر جوڑے کے 20 مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا، ضروری فرنیچر، گھریلو استعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیاء کا تحفہ پیش کیا جائیگا۔ 

مزیدخبریں