آئینی ترمیم کی منظوری،آج اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے بہت بڑا ’سرپرائز ڈے‘ ہے: عظمیٰ بخاری

Oct 21, 2024 | 13:15:PM

(24نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے بھی بہت بڑا ’سرپرائز ڈے‘ ہے۔

عظمیٰ بخاری کا آئینی ترمیم کی منظوری پر کہنا ہے کہ آئینی ترمیم کی منظوری پر جمہوریت پسند خوش اور آمریت پسند سیخ پا ہیں، آج جمہوریت اور پارلیمنٹ کی جیت ہوئی ہے،اُنہوں نے کہا کہ ججوں کی کردار کشی مہم چلانے والے آج عدلیہ کے ہمدرد بن رہے ہیں، تحریک انصاف سیاسی جماعت کے بجائے سیاسی یتیموں کا گروہ بنا چکا ہے۔

 وزیرِ اطلاعات پنجاب پی ٹی آئی نے کہا کہ گندی سیاست کے لیے پہلے طلباء کو اشتعال دلایا اور اب وکلاء کو دلا رہے ہیں،اُنہوں نے کہا کہ عوام اڈیالہ جیل کے قیدی اور اس کے چمچے کڑچھوں کا بھیانک روپ دیکھ چُکے ہیں، چیف جسٹس فائز عیسی کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

عظمیٰ بخاری نے یہ بھی کہا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم خراجِ تحسین کی مستحق ہے، جبکہ جن کی قسمت میں رونا دھونا لکھا ہے وہ قانون سازی میں رخنے ہی ڈال سکتے ہیں۔
 

مزیدخبریں