برطانوی گلوکار لیام پین کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی

گرتے وقت لیام بےہوشی کی حالت میں تھے، کمرے میں دو عورتوں کی موجودگی بھی پائی گئی 

Oct 21, 2024 | 13:24:PM
برطانوی گلوکار لیام پین کی موت کی اصل وجہ سامنے آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف برطانوی گلوکاراور بینڈ ون ڈائریکشن کے سابق رکن لیام پین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ان کی موت کی وجہ پتہ چل گئی ۔

31 سالہ گلوکار لیام پین 16 اکتوبر کی رات ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے ایک ہوٹل کی تیسری منزل سے گِرکر ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بیونس آئرس کی پولیس کا بتانا تھاکہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا کہ ایک شخص شدید منشیات اور شراب کے نشے میں دھت ہے، جب پولیس ہوٹل پہنچی تو بتایا گیا کہ ہوٹل کے صحن میں زوردار آواز سنائی دی جس کے بعد وہاں سے لیام کی لاش ملی۔

مداح اپنے پسندیدہ گلوکار کی موت کی خبر پررنجیدہ تھے جبکہ کئی مداحوں نے ارجنٹینا کے ہوٹل کے باہرانہیں شاندار خراجِ تحسین بھی پیش کیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق لیام پین کی موت ہوٹل کی تیسری منزل سے گرنے کے باعث ہوئی، گلوکار کو اندرونی اور بیرونی کئی چوٹیں آئیں جو ان کی موت کا سبب بنیں۔رپورٹ کے مطابق گرتے وقت لیام بے ہوشی کی حالت میں تھے اور ان کے کمرے میں دو عورتوں کی موجودگی بھی پائی گئی تھی۔