بجلی کے بلوں پر عائد جرمانے کی پالیسی تبدیل
وفاقی حکومت نے مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بلز پر 5 اور 10 فیصد سر چارج لگا دیا ,مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر بل کا 5 فیصد سر چارج جبکہ 3 دن سے زیادہ روز گزرنے پر 10 فیصد سر چارج عائد کیا گیا ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا) وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں پر عائد جرمانے کی پالیسی کو تبدیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونے والے بلز پر 5 اور 10 فیصد سر چارج لگا دیا گیا۔
مقررہ تاریخ کے 3 دن بعد ادائیگی پر بل کا 5 فیصد سر چارج جبکہ 3 دن سے زیادہ روز گزرنے پر 10 فیصد سر چارج عائد کر دیا گیا۔
نیپرا نے مقررہ تاریخ کے بعد جمع ہونیوالے بلز پر عائد سرچارجز کو سلیبز میں تبدیل کر دیا، اس سے قبل بجلی کے بلوں پر 10 فیصد ایل پی ایس چارج کیا جاتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : سونے کی عالمی اور مقامی قیمتوں میں اضافہ
خیال رہے کہ لیسکو کے صارفین کو آن لائن بلوں کا اجراء کیا جائےگا، صارفین متعلقہ ریونیو دفاتر سے مقررہ تاریخ میں توسیع پر آن لائن بلز جاری کریں گے۔