(24 نیوز)ترک صدر طیب اردوان کی حکومت کے ناقد اورمعروف مذہبی رہنما فتح اللّٰہ گولن 83 برس کی عمر میں امریکا میں انتقال کر گئے۔
قریبی ذرائع نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فتح اللّٰہ کچھ عرصے سے علیل تھے اور گزشتہ شب اسی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
فتح اللّٰہ کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا، ان کے والد امامِ مسجد تھے جبکہ والدہ بچوں کو قرآن پڑھاتی تھیں ، انہوں نے ایک مدرسے تعلیم حاصل کی اور مسجد کے امام اور خطیب کے طور پر اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔
فتح اللّٰہ خاصہ عرصہ ازمیر میں خطیب رہے اور انہوں نے وہیں سے اپنے دینی دعوتی کام کا آغاز کیا ، ان پر 2016ء میں ترک صدر طیب اردوان کے خلاف بغاوت کا الزام لگایا گیا تھا۔
فتح اللّٰہ 1999ء سے امریکا میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی گزار رہے تھے، تاہم 2017ء میں بغاوت کے الزام کے پیشِ نظر ان سے ترک شہریت چھین لی گئی۔ اردوان کی حکومت نے امریکا میں جلا وطنی اختیار کرنے والے مذہبی رہنما کی حوالگی کا بھی مطالبہ کر رکھا تھا۔