(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی زین قریشی نے کہا ہے کہ کسی حکومتی اہلکار سے ملاقات ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑ دوں گا۔
26 ویں آئینی ترمیم سے متعلق ملتان سے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں زین قریشی نے کہا کہ میں نے والد شاہ محمود قریشی کے کہنے پر روپوشی اختیار کی۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ مجھے والد نے لاہور بلایا اور کہا کہ کسی صورت آئینی ترمیم منظور نہیں ہونی چاہیے، آئینی ترمیم کی حمایت سے متعلق میرے خلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ میرا قومی اسمبلی جانا تو دور کی بات میں اس کے قریب سے بھی نہیں گزرا، پارٹی پالیسی اور بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں۔