ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ

Oct 21, 2024 | 15:23:PM
ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں ہو گا: وزیرِ اعلیٰ سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا  کہ ترقیاتی کام کے معیار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ 

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی کے ترقیاتی کاموں کے لیے اس سال 187.3 بلین روپے مختص کیے گئے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حکام کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی کاموں کی بر وقت تکمیل کے لیے جائزہ لیں۔