(24نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف غداری سے متعلق درخواست نمٹا دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف غداری کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پرسماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل اے کے ڈوگر کے انتقال کے باعث ان کے بیٹے نے عدالت سے درخواست واپس لینے کی استدعا کی، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ عمران خان ن لیگی حکومت کیخلاف احتجاج اور دھرنے دے کر عدم استحکام پیدا کر رہے ہیں، عدالت بانی پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا حکم دے۔