یو اے ای کا ویزا کیوں مسترد ہو رہا ہے؟ پاکستانی سفیر نے بتادیا

Oct 21, 2024 | 15:32:PM
یو اے ای کا ویزا کیوں مسترد ہو رہا ہے؟ پاکستانی سفیر نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ پاکستانیوں کو ویزا نہ جاری کرنے سے متعلق گفتگو کی۔

تفصیلات کے مطابق فیصل نیاز ترمذی کا کہنا تھا کہ وہ اس بات کو واضح طور پر تسلیم کرتے ہیں کہ 31 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے ایمنسٹی پروگرام کے مکمل ہونے کے بعد تھوڑی بہت پیش رفت ہوئی ہے، تاہم وہ کافی نہیں۔

متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے حال ہی میں دبئی میں جائیٹکس گلوبل 2024 (GITEX GLOBAL 2024) میں خطاب کیا، بڑے ایونٹ میں 180 سے زائد ممالک کے شہری موجود تھے۔

متعدد پاکستانی شہری ویزا کے مسائل کے سبب دبئی میں ہونے والے جائیٹکس گلوبل میں شرکت سے محروم رہے۔

عام طور پر پاکستانی باآسانی وزٹ ویزا حاصل کر لیتے ہیں، تاہم حال ہی میں متعدد سٹارٹ اپ مالکان، آئی ٹی پروفیشنلز، اور سیاحوں کی ویزا درخواستیں خارج کردی گئیں۔

 اس پیشرفت نے متحدہ عرب امارات جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے اہم چیلنجز پیدا کر دیے ہیں، جس نے ویزا پالیسیوں میں تبدیلی کو نمایاں کیا ہے جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو عالمی تقریبات میں شرکت اور خطے میں کاروبار کرنے کے لیے کافی محنت درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکا : ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکرا کر تباہ، بچے سمیت 4 افراد جھلس کر ہلاک

انہوں نے بتایا کہ متحدہ عرب امارات حکومت کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے عارضی طور پر جرمانے معاف کرکے اور انہیں دوبارہ داخلے پر پابندی کا سامنا کیے بغیر ملک چھوڑنے کی اجازت دے کر جاری کردہ ایمنسٹی پروگرام کے تحت کچھ ریلیف کی پیشکش کی گئی ہے، تاہم صورتحال بدستور چیلنجنگ ہے۔

 اس تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستانیوں کو ویزا مسترد ہونے کی غیر معمولی سطح کا سامنا ہے, یہ خاص طور پر حیران کن ہے کیونکہ پاکستان کے پاسپورٹ کو عالمی سطح پر کمزور ترین پاسپورٹ سمجھا جاتا ہے۔