آئینی ترمیم پراتحادیوں اور شراکت داروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،سینیٹر شیری رحمٰن

اس سارے عمل میں بلاول بھٹو زرداری کی مثالی قیادت پر پوری پارٹی کو فخر ہے

Oct 21, 2024 | 15:44:PM
آئینی ترمیم پراتحادیوں اور شراکت داروں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں،سینیٹر شیری رحمٰن
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری آئینی اصلاحات کے لیے تمام جماعتوں کی لگن کی عکاسی کرتی ہے،آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہونے پرتمام اتحادی جماعتوں اور شراکت داروں کو مبارک باد پیش کرتی ہوں۔

سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری، مولانا فضل الرحمٰن، شہبازشریف اور تمام افراد کا شکریہ جن کی بدولت یہ سنگِ میل حاصل ہوا،انہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں اپنے پارٹی چیئرمین کے مثبت اور کلیدی کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس سارے عمل میں بلاول بھٹو زرداری کی مثالی قیادت پر پوری پارٹی کو فخر ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم میثاقِ جمہوریت میں عدالتی اصلاحات کا وعدہ پورا کرتے ہوئے آگے بڑھ رہے ہیں، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے یہ تصّور پیش کیا تھا، خوشی ہوئی کہ اجتماعی حکمت اور دانائی 26 ویں آئینی ترمیمی بل کی حمایت میں اکٹھی ہوئی، اکثریت نے ایوان میں 22 کلیدی شقوں کے حق میں ووٹ دیا ہے،نئی قانون سازی ہمارے عدل کے نظام کو مضبوط بنانے،نئی قانون سازی، مساوات اور نمائندگی کے اصولوں کو برقرار رکھنے کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

شیری رحمٰن نے مزید کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم تمام شہریوں کے حقوق کے تحفظ کا باعث بنے گی، یہ اصلاحات ہماری قوم کے بہتر مستقبل کو تشکیل دیں گی اور ہماری جمہوریت کی بنیادوں کو مضبوط کریں گی۔