راولپنڈی ٹیسٹ:پہلے دن شائقین کیلئے داخلہ فری

پریمیئر انکلوژر میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا ، ٹیسٹ کا آغاز 25 اکتوبر سے ہوگا

Oct 21, 2024 | 16:12:PM
راولپنڈی ٹیسٹ:پہلے دن شائقین کیلئے داخلہ فری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)راولپنڈی ٹیسٹ سے قبل شائقین کرکٹ کیلیے اچھی خبر سامنے آئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق راولپنڈی میں تیسرے ٹیسٹ میچ کیلئے ٹکٹوں کا اعلان کیا گیا ہے، ٹیسٹ کے پہلے روز پریمیئر اینکلوژرز میں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔

میچ کے دوسرے روز پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔

وی آئی پی انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے جبکہ وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے ہو گی۔

تیسرے ٹیسٹ کے آخری 3 روز مین پریمیئر انکلوژرز کی ٹکٹ کی قیمت 300 روپے، وی آئی پی انکلوژرز کی قیمت 500 روپے اور وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 2500 روپے مقرر کی ہے۔

راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کی خریداری آن لائن اور کورئیر کمپنی کے سینٹر سے بھی کی جا سکتی ہے۔

خیال رہے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 25 اکتوبر سے شروع ہوگا۔