26ویں آئینی ترمیم،وفاقی شرعی عدالت کاخیرمقدم،اعلامیہ جاری
یہ پاکستان میں اسلامی مالیاتی اوربنکاری نظام کے فروغ کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی شرعی عدالت نے 26ویں آئینی ترمیم کا خیر مقدم کرتے ہوئےآئینی ترمیم سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ پارلیمنٹ نے آئین پاکستان میں 26ویں ترمیم کو متفقہ طور پر منظور کر لیا ہے، آرٹیکل 38 ایف میں ترمیم کے مطابق یکم جنوری 2028 تک سود کے مکمل خاتمے کو لازمی قرار دیا گیا ہے، یہ پاکستان میں اسلامی مالیاتی اور بنکاری نظام کے فروغ کیلئے ایک اہم پیش رفت ہے۔
اعلامیہ کے مطابق آئینی ترمیم ایک تاریخی کامیابی ہے جس سے اسلامی مالیات کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ ہوتا ہے، یہ ترمیم وفاقی شرعی عدالت کی جانب سے 28 اپریل 2022 کو سنائے گئے تاریخی فیصلے کا نتیجہ ہے، سود سے متعلق فیصلہ جسٹس ڈاکٹر سید محمد انور نے تحریر کیا تھا،اس فیصلے میں عدالت نے ملک کے مالیاتی نظام سے ربا کے مکمل خاتمے کیلئے 5 سال کی مدت مقرر کی تھی۔
اعلامیہ میں مزیدکہاگیاہے کہ یہ فیصلہ آئین کا حصہ بن چکا جو پاکستان کی قانون سازی کی تاریخ میں ایک اہم پیش رفت ہے۔