کرنٹ اکاؤنٹ دوسرے ماہ بھی سر پلس 

Oct 21, 2024 | 17:27:PM
کرنٹ اکاؤنٹ دوسرے ماہ بھی سر پلس 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، کرنٹ اکاؤنٹ دوسرے ماہ بھی سر پلس میں  رہا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 11 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا،اگست 24 میں کرنٹ اکاونٹ 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس تھا،اگست کے مقابلے ستمبر میں کرنٹ اکاونٹ میں 310 فیصد کی بہتری ہوئی ،رواں مالی سال پہلے 3 ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 9 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا گیا ،گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلے کرنٹ اکاونٹ خسارے میں 92 فیصد کی بڑی کمی ہوئی ۔
جاری اعدادو شمار کے مطابق مالی سال 24 کی پہلی ساہ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب 24 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا تھا،ستمبر 23 کے مقابلے ستمبر 24 میں ترسیلات زر 29 فیصد اضافے سے 2.84  ارب ڈالر رہی،ستمبر 24 میں برآمدات 2 ارب 64 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی، ستمبر  24 میں درآمدات 4 ارب 69 کروڑ ڈالر رہی ۔