پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، بھارتی ساختہ  نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط

Oct 21, 2024 | 18:14:PM
پاک بحریہ کا انسداد منشیات آپریشن، بھارتی ساختہ  نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (احمد منصور) پاک بحریہ نے منشیات کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے  بھارتی ساختہ  نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کرلیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق   آپریشن کے دوران  2000 کلوگرام چرس،370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی،بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے،آپریشن میں بھارتی ساختہ  نشہ آور ممنوعہ گولیاں کو بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی،ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔ 

 یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی :دینی مدرسے کے 4 طلبا ٹریفک حادثے میں جاں بحق،3 کی حالت تشویشناک