ایمرجنگ ایشیاکپ: یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان شاہینز نے عمان کو ہرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے گروپ بی کے اہم میچ میں پاکستان شاہینز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے عمان کو 74 رنز سے شکست دے دی۔
عمان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، قاسم اکرم (48 رنز)، روحیل نذیر (41 رنز ناٹ آؤٹ) اور عرفات منہاس (31 رنز ناٹ آؤٹ) نے نمایاں بیٹنگ کی۔
عمان کی ٹیم پاکستانی بولرز کے سامنے بے بس نظر آئی اور 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر صرف 111 رنز ہی بنا سکی، اومان کی جانب سے وسیم علی نے 28 اور کپتان جتیندر سنگھ نے 24 رنز اسکور کیے لیکن ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہے۔
یہ بھی پڑھیں: ’’ہوم سیریز میں خراب وکٹوں کا ذمہ دار بابر اعظم ہے‘‘ سابق چیئرمین پی سی بی پھٹ پڑے
پاکستانی بولرز میں زمان خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شاہنواز دھانی، سفیان مقیم، قاسم اکرم، عرفات منہاس اور محمد عمران نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ پاکستان شاہینز کی ٹیم 23 اکتوبر بروز بدھ متحدہ عرب امارات کے خلاف اپنا آخری گروپ میچ کھیلے گی۔