پاکستان کی آئی ٹی برآمدات 29 کروڑ ڈالر سے تجاوزکر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان) پاکستان کی آئی ٹی برآمدات29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، آئی ٹی سیکٹر ملکی شعبہ خدمات کی برآمدات میں سب سے زیادہ 44 فیصد کا حصہ دار بن گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2024 میں پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 42 فیصد کا اضافہ ہوا، ستمبر 2024 میں آئی ٹی برآمدات29 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئیں، ستمبر 2023 میں آئی ٹی برآمدات 20.6 کروڑ ڈالر تھیں،مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات میں سالانہ 34 فیصد اضافہ ہوا،مالی سال 25 کی پہلی سہ ماہی میں آئی ٹی برآمدات 87 کروڑ 60 لاکھ پر پہنچ گئیں،
ماہانہ بنیادوں پر آئی ٹی برآمدات میں 2 فیصد کی معمولی کمی ہوئی، اگست 2024 میں آئی ٹی برآمدات 29.8 کروڑ ڈالر ریکارڈ ہوئی تھیں،