انفلوئنسرز دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کر سکتے ہیں ، گورنرپنجاب سلیم حیدر 

Oct 21, 2024 | 19:12:PM

(24 نیوز )گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ انفلوئنسر زملکی مسائل کی نشاندہی اور دنیا بھر میں پاکستان سے متعلق مثبت امیج اجاگر کرسکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس میں ای کامرس سے متعلق اہم تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑے پیمانے پر انفلوئنسرز نے شرکت کی ، جن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کیلئے انفلوئنسرز کا کردار بہت اہم ہے۔ 

منعقدہ تقریب سےمختلف اینکرپرسنز، امریکی نژاد پاکستانی بزنس مین تنویر احمد، سعد ہاشمانی اور عزیر حسن نے بھی خطاب کیا،تقریب کے شرکا نے یوٹیوبر عزیر حسن کی کاوشوں کو سراہا،تقریب کے اختتام پر انفلیونسرز میں اعزازی سرٹیفیکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

مزیدخبریں