گڈبائے گرمی!تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ مو سمیات کا کہناہے کہ منگل کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں چترال، دیر اور گردونواح میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات اور گردونواح میں رات کے اوقات میں خنکی ہوگی،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، لاہور، بہاولپور اور گردونواح میں صبح کے اوقات میں سموگ کا امکان ہے،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود جبکہ رات کے اوقات میں خنکی ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں : مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 595 روپے پر مستحکم